کنٹینرز ریلیز نہ کرنے پر کراچی میں تاجروں کا سٹیٹ بینک کے باہر دھرنا

ویب ڈیسک :ملک میں زرمبادلہ کی کمی کے باعث لیٹر آف کریڈٹ(ایل سیز) نہ کھولنے کے خلاف شہر قائد میں تاجر سڑکوں پر نکل آئے اور اسٹیٹ بینک کے باہر دھرنا دے دیا۔بینکوں کی ترسیلی قبولیت کی دستاویز، ایل سیز کی عدم قبولیت کے خلاف کراچی ٹمبر مرچنٹس گروپ کی اپیل پر شٹر ڈان ہڑتال کی گئی اور ٹمبر مارکیٹ کی تمام دکانیں بند رہیں۔
آل سٹی تاجر اتحاد اور آل پاکستان ٹمبر ٹریڈرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین شرجیل گوپلانی نے کہا کہ لکڑی کے 700کنٹینرز 45دن سے بندرگاہوں پر کلیئرنس کے منتظر ہیں، مزید 2000کنٹینرز سمندری راستے میں ہیں جو پاکستان پہنچنے والے ہیں، اسٹیٹ بینک کے عدم تعاون کے خلاف ٹمبر کی 1600 دکانیں احتجاجاً بند کردی گئی ہیں۔ٹمبر مارکیٹ کے بیوپاریوں نے احتجاجی ریلی نکالی۔ شرکاء نے لکڑی کی تجارت بچا، ڈالر دو کے نعرے لگائے۔ انہوں نے تاجر اور معیشت بچا کے بینرز اٹھائے ہوئے تھے۔ احتجاجی ریلی کے باعث شدید ٹریفک جام ہوگیا۔مظاہرین نے مارکیٹ میں قائم مختلف بینکوں کی شاخوں کو بھی بند کرادیا اور علاقے کے 16 بینکوں کے مینجرز کو تالے تھما

مزید پڑھیں:  پرویز الٰہی کی طبیعت خراب ،جیل سے پمز ہسپتال منتقل