چارسدہ کیلئے گندم کا کوٹہ 214 سے بڑھا کر 283میٹرک ٹن کر دیا گیا

ویب ڈیسک : چارسدہ میں آٹے کی بحران پر قابو پا نے کیلئے منصوبہ بندی تیار ، گندم کا کوٹہ 214 میٹرک ٹن سے بڑھا کر 283میٹرک ٹن کر دیاگیا ،آٹا ترسیل کے پوائنٹس 284سے بڑھا کر 414 کر دیئے گئے جس پر روزانہ دس کلو کے 19ہزار تھیلے تقسیم کئے جائیں گے ،چارسدہ کی تین تحصیلوں میں شکایات سیل قائم کر دیئے گئے اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر چارسدہ ڈاکٹر قاسم علی کی صدارت میں اعلیٰ سطحی اجلاس میں ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر عبد الحفیظ ،اے ڈی سی فنانس و فوکل پرسن حمزہ ظہور و دیگر ذمہ داران نے شرکت کی
اجلاس کے بعد ڈپٹی کمشنر چارسدہ ڈاکٹر قاسم علی نے محمد زئی یونین آف جرنلسٹس کے صدر فیض محمد ،جنرل سیکرٹری حاجی صدیق اللہ ،پیر آصف جان ،سیکرٹری اطلاعات پر مشتمل وفد سے ملاقات کے دوران کہا کہ صوبائی حکومت پر عزم ہے کہ عوام کو تمام ضروری سہولتیں ان کی دہلیز پر فراہم کی جائیںانہوں نے کہا کہ ایک شخص کو ایک تھیلے سے زیادہ نہیں دیا جائیگا اور 4ہزار افراد کیلئے ایک پوائنٹ مقرر کیا ہے ۔گندم کی گودام سے فلور ملز ترسیل کی محکمہ ریونیو کے پٹواری ،گرداورنگرانی کریں گے
جبکہ اے ڈی سی فنانس تمام امور پر نظر رکھیں گے محکمہ خوراک چارسدہ کے گندم گوداموں میں 7 ہزار میٹرک گندم موجود ہے اور 9ہزار میٹرک ٹن پائپ لائن میں ہے ۔ عوام کی شکایت دور کرنے کیلئے چارسدہ کی تین تحصیلوں میں شکایت سیل قائم کئے گئے ہیں اور عوام کسی بھی شکایت کیلئے اے ڈی سی چارسدہ ,091-9220144اسسٹنٹ کمشنر چارسدہ 091-9220137اسسٹنٹ کمشنر تنگی 091-6555206اور اسسٹنٹ کمشنر شبقدر 091-6289477پر رابطہ رکھیں اور بر وقت انکی شکایت پر ایکشن لیا جائیگا۔

مزید پڑھیں:  خِبرپختونخوا سمیت ملک کے دیگر حصوں میں بارش کا امکان