کے پی میں سی این جی بند، پنجاب کی صنعت میں جان پڑ گئی

ویب ڈیسک :خیبر پختونخوا میں سی این جی بندش نے پنجاب کی سی این جی صنعت میں دوبارہ سے جان ڈال دی ہے خیبر پختونخوا کے ٹرانسپورٹرز نے صوبے کے سرحدی علاقوں میں پنجاب سے گاڑیوں کے ٹینک بھروانے شروع کر دیئے ہیں ۔ مشرق ٹی وی کے پروگرام سنٹر پوائنٹ میں گفتگو کرتے ہوئے آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن خیبر پختونخوا کے چیئرمین فضل مقیم نے بتایا کہ خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے صوبے میں سی این جی کی بندش کے باعث پنجاب میں کئی برسوں سے بند سی این جی سٹیشن دوبارہ آباد ہوگئے ہیں
صوبہ بھر میں 572 سی این جی سٹیشنز ہیں جن کے بند ہونے سے ان میں موجود ایک لاکھ 60 ہزار کارکن بھی گھر بیٹھ گئے ہیں تاہم پنجاب میں سی این جی سٹیشنز پر رش بڑھ گیا ہے۔ فضل مقیم نے بتایا کہ اس وقت پنجاب کے ساتھ خیبر پختونخوا کے سرحدی علاقوں سے ٹرانسپورٹرز پنجاب میں داخل ہوکر گاڑیوں کے ٹینک بھروا رہے ہیں اور اپنا کام کررہے ہیں تاہم صوبے کے اندر یہی گیس استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہے انہوں نے صوبائی حکومت سے اپیل کی ہے کہ صوبے کی اپنی پیداوار کو صوبے کے استعمال میں لایا جائے نہ کے صوبے کی پیدوار پنجاب کے سی این جی سٹیشن سے صوبے کے عوام کو دستیاب ہو۔

مزید پڑھیں:  مولانا فضل الرحمان رابطہ عالم اسلامی کی مجلس اعلیٰ کے رکن بن گئے