پی سی بی نے سابق ٹیسٹ کرکٹرزکی پنشن میں اضافہ کردیا

ویب ڈیسک :پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی)نے سابق ٹیسٹ کرکٹرز کیلئے پنشن کی رقم میں اضافہ کردیا۔پاکستان کرکٹ بورڈ کی ویلفیئر پالیسی کو سال2019میں آخری بار اَپ ڈیٹ کیا گیا تھا تاہم مہنگائی کی موجودہ سطح کو دیکھتے ہوئے کھلاڑیوں کی پنشن میں اضافہ کیا گیا ہے۔ پنشن وصول کرنے والوں کی فہرست میں سابق ٹیسٹ کرکٹر عمران خان اور سابق چیئرمین پی سی بی رمیز راجا سمیت24کھلاڑی شامل ہیں جنہیں ماہانہ1لاکھ54ہزار روپے ملیں گے، سات پلئیرز کو 1لاکھ48ہزار جبکہ32دیگر کھلاڑیوں کو1لاکھ32ہزار ادا کیے جائیں گے۔
قبل ازیں سابق چیئرمین پی سی بی رمیز راجا نے پنشن لینے والے کرکٹرز کی فہرست میں شامل کرنے کی درخواست کی تھی جس کو نجم سیٹھی نے منظور کرلیا تھا، سابق کرکٹر کو رواں سال فروری میں پنشن کی ادائیگی شروع ہوجائے گی۔واضح رہے کہ پی سی بی60سال سے اوپر والے سابق ٹیسٹ کرکٹرز کو پینشن دے رہا ہے، رمیز راجا جب کرکٹ بورڈ کے سربراہ تھے تو انہوں نے پنشن میں فی کس ایک لاکھ روپے کا اضافہ کیا تھا۔پنشن کی کیٹیگریزکے مطابق لسٹ اے کے کھلاڑیوں کو54ہزار روپے سے1ایک لاکھ54ہزارروپے، لسٹ بی کے پلئیرز کو48سے1لاکھ48ہزارروپے اور لسٹ سی کے کرکٹرز کو42ہزار سے1لاکھ 42 روپے ماہانہ پنشن دی جائے گی۔

مزید پڑھیں:  نیویارک، فلسطین کے حمایتی طلبہ کی برطرفی کیخلاف احتجاج، یونیورسٹی میں حالات کشیدہ