شدید سردی کے باعث ہسپتالوں میں مریضوں کے لواحقین رل گئے

ویب ڈیسک : شدید ترین سردی کے باعث پشاور کے سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کے ساتھ موجود لواحقین کیلئے تیمارداری مشکل ہوگئی ہے اس وقت پشاور کے مختلف سرکاری ہسپتالوں میں رات کے اوقات میں مریضوں کے لواحقین شدید سردی میں کھلے آسمان تلے پڑے ہیں اور ان کیلئے کسی قسم کے مسافر خانہ یا انتظار گاہ کی سہولت موجود نہیں دوسری جانب ہسپتالوں میں چوری کی وارداتوں بھی بڑھ گئی ہیں اور ہر روز شہری قیمتی سامان سے محروم کئے جارہے ہیں
اس حوالے سے مختلف علاقوں سے پشاور آنے والے افراد کے مطابق ہسپتالوں کے مختلف وارڈز میں کھانے پینے کی چیزیں فروخت کرنے کیلئے باہر سے لوگ آتے ہیں جن میں سے کچھ لوگ مریضوں اور ان کے لواحقین کا سامان بھی ساتھ لے جاتے ہیں اس صورتحال میں خواتین کو بہت مشکلات کا سامنا ہے جبکہ سرد موسم کی وجہ سے مریضوں کی تیمار داری کیلئے آئے لوگ بھی نزلہ، زکام اور بخار میں مبتلا ہورہے ہیں اور ان کے قیام کیلئے کوئی بندوبست نہیں کیا گیا ہے شہریوں کے مطابق ہسپتالوں میں تیمار داروں کیلئے کوئی مناسب انتظام نہیں۔ جس کی وجہ سے دوردرازسے آئے لوگوں کو ہوٹلز میں قیام کرنا پڑرہا ہے محکمہ صحت کے ذرائع نے بتایا کہ ان شکایات پر ہسپتالوں کو انتظامات کرنے اور ایک بیمار ایک تیماردار کی پالیسی پر عملدر آمد کی ہدایت جاری کی ہے۔

مزید پڑھیں:  علی امین گنڈا پور سمیت پی ٹی آئی رہنماؤں کے نام ای سی ایل سے خارج