الیکشن ہوں گےاور عوام کی نمائندہ حکومت آئے گی، سینیٹر شہزادوسیم

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹرز قائد حزبِ اختلاف ڈاکٹر شہزاد وسیم نے کہا ہے کہ انتخابات ہر صورت ہوں گے اور عوام کی نمائندہ حکومت قائم ہوگی۔

سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے سینیٹر شہزاد وسیم نے کہا کہ پی ڈی ایم نے ملک کو تباہی کے دہانے پر کھڑا کردیا، منتخب حکومت ہی ملک کوت باہی سے نکال سکتی ہے۔ اشتہاریوں کی حکومت صرف اشتہاروں میں نظرآتی ہے انہوں نے کہا کہ اشتہاریوں کی حکومت صرف اشتہاروں میں نظرآتی ہے، حکومت کے سارے کام صرف اشتہاروں میں ہوتے ہیں۔ شہزاد وسیم نے کہا کہ بھیک مانگنے کیلئے لاؤ لشکر کے ساتھ جنیوا گئے، جنیوا کانفرنس میں 9ارب ڈالر سے زائد کی امداد ہوئی، وزیر خزانہ نے تسلیم کیا امداد نہیں بلکہ قرضہ دیا گیا۔

مزید پڑھیں:  غزہ میں ہر 10 منٹ میں ایک بچہ جاں بحق ہو رہا ہے، یونیسیف