سندھ میں بلدیاتی انتخابات15 جنوری کوہی ہوں گے،الیکشن کمیشن کا بڑا فیصلہ

ویب ڈیسک: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سندھ کے دوسرے مرحلہ کے بلدیاتی انتخابات15 جنوری کو کروانے کا اعلان کردیاہے۔
چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس ہوا، الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے سے متعلق سندھ حکومت کی درخواست مسترد کردی۔ الیکشن کمیشن نے اعلان کیا کہ کراچی ڈویژن، حیدرآباد اور دیگر اضلاع میں انتخابات شیڈول کے مطابق 15 جنوری کو ہی ہوں گے۔
سندھ حکومت نے بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کی درخواست کی تھی۔ الیکشن کمیشن نے قانونی اور آئینی تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے صوبائی حکومت کی بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کی درخواست کو نامنظور کر دیا۔

مزید پڑھیں:  ٹی 20 سیریز، پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین آج پہلا ٹاکرا ہوگا