انگلش پریمیئر لیگ، فلہم نے چیلسی کو شکست دیدی

جاری انگلش پریمیئر لیگ کے ایک میچ میں فلہم کی ٹیم نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے دلچسپ میچ کے بعد چیلسی کی ٹیم کو دو ایک سے شکست دیدی، دونوں ٹیموں کے درمیان مقابلہ تیز رفتاری کے ساتھ شروع ہوا اور میچ کے 25ویں منٹ میں فہلم کے کھلاڑی ویلین نے گول سکور کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو ایک صفر کی برتری دلا دی، پہلے ہاف کے اختتام تک فہلم کی ٹیم کو چیلسی پر ایک صفر کی برتری رہی، میچ کے43 ویں منٹ میں چیلسی کے کولیبلے نے گول سکور کرتے ہوئے مقابلہ ایک ایک سے برابر کردیا تاہم اس گول کے بعد58 ویں منٹ میں جو فیلکس کو خطرناک فائول کرنے پر میچ ریفری نے ریڈ کارڈ دکھاتے ہوئے میدان سے باہر بھیج دیا جس کے بعد چیلسی کی ٹیم کو دس کھلاڑیوں کے ساتھ میچ کھیلنا پڑا، جو فہلم چیلسی کی جانب سے اپنا پہلا میچ کھیل رہے تھے، انہیں کلب نے ایٹلیٹکو میڈرڈ سے 9.7 ملین پائونڈ میں خریدا تھا اور جاری سیزن کے اختتام تک چیلسی کیساتھ رہیں گے اس ریڈ کارڈ کی وجہ سے اب جو فیلکس اب مزید تین میچوں کیلئے معطل رہیں گے۔ میچ کے 73 ویں منٹ میں فلہم کے ایلوس مورس نے گول سکور کرتے ہوئے مقابلہ دو ایک کردیا جو فائنل وسل تک برقرار رہا۔