بگ بیش لیگ، پرتھ سکارچرز نے سڈنی تھنڈر کا زور توڑ دیا

آسڑیلیا میں جاری بگ بیش لیگ کے ایک میچ میں پرتھ سکارچرز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سڈنی تھنڈرز کی ٹیم کو با آسانی 9 وکٹوں سے شکست دیدی، تفصیلات کے مطابق پرتھ سکارچرز نے ٹاس جیت کر پہلے سڈنی تھنڈرز کو بیٹنگ کرنے کی دعوت دی جو 19 اوورز میں صرف 111 رنز پر ڈھیر ہو گئی، الیور ڈیوس 52، نتھن میک اینڈریو 21 اور ڈیوڈ وارنر 19 رنز بنا سکے، ان تین کے علاوہ کوئی بھی بیٹر اپنا سکور ڈبل فیگرز میں نے لے جاسکا، پرتھ سکارچرز کی جانب سے اینڈریو ٹائی نے تین، ڈیوڈ پینی، لانس موریس اور میتھیو کیلی نے دو دو جبکہ آشٹن اگر نے ایک وکٹ حاصل کی، جواب میں پرتھ سکارچرز کی ٹیم نے مطلوبہ ہدف ایک وکٹ کے نقصان پر 12.5 اوورز میں حاصل کرتے ہوئے میچ 9 وکٹوں کے فرق سے جیت لیا، کیمرون بین کرافٹ55 ناٹ آئوٹ، سٹیفن ایسکنازی 40 جبکہ ایرون ہارڈی گیارہ رنز کے ساتھ ناٹ آئوٹ رہے، واحد وکٹ سڈنی تھنڈر کے نتھن میک اینڈریو نے حاصل کی، اینڈریو ٹائی کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔

مزید پڑھیں:  ٹی 20 سیریز، پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین آج پہلا ٹاکرا ہوگا