پہلے ویمنز انڈر 19 ورلڈ کپ کا آغاز کل سے، پاکستانی ٹیم گروپ بی میں شامل

افتتاحی انڈر 19 ویمنز ورلڈ کپ کل 14 جنوری سے جنوبی افریقہ میں شروع ہو گا جس میں 16 ٹیموں کو چار گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ ہر گروپ سے ٹاپ تین ٹیمیں ‘سپر سکس’ کے لیے کوالیفائیکرینگی، جہاں ٹیموں کو چھ کے دو گروپس میں تقسیم کیا جائے گا۔ گروپ 1 میں گروپ اے اور ڈی کی ٹیمیں ہوں گی جبکہ گروپ 2 میں گروپ بی اور سی کی ٹیمیں ہوں گی۔اس کے بعد ہر گروپ سے سرفہرست دو ٹیمیں سیمی فائنل میں پہنچیں گی، سیمی فائنلز 27 جنوری کو پوچیفسٹروم میں کھیلے جائینگے جبکہ فائنل 29 جنوری کو اسی مقام پر ہوگا۔ تمام میچز دو مقامات پر کھیلے جائیں گے ایک بینونی اور دوسرا پوچیفسٹروم ، سیمی فائنل اور فائنل دونوں کیلئے ریزرو ڈے بھی رکھا گیا ہے۔ ٹورنامنٹ میں شریک پاکستان کی انڈر 19 ٹیم کو گروپ بی میں انگلینڈ، زمبابوے اور روانڈا کے ساتھ رکھا گیا ہے، پاکستانی سکواڈ میں سیدہ عروبہ شاہ (کپتان)، علیزہ خان، انوشا ناصر، آریشا نور، ایمان فاطمہ، حلیمہ عظیم ڈار، حانیہ عامر، لائبہ ناصر، ماہ نور آفتاب، قرة العین ، ردا اسلم، شاول ذوالفقار، وردا یوسف، زیب النسا اور زمینہ طاہر شامل ہیں۔

مزید پڑھیں:  عالمی ایک روزہ رینکنگ میں بابر اعظم کی بادشاہت برقرار