بنگلہ دیش پریمیئر لیگ، افتخار احمد کی دھواں دھار نصف سنچری کی بدولت فارچون باریشال کامیاب

بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کے ایک میچ میں فارچون باریشال نے چٹاگرام چیلنجرز کو 26 رنز سے شکست دیدی، تفصیلات کے مطابق چٹاگرام چیلنجرز نے ٹاس جیت کر پہلے فارچون باریشال کو بیٹنگ کرنے کی دعوت دی جس نے مقررہ بیس اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 202 رنز بنائے ، باریشال کے افتخار احمد نے 26گیندوں پر دھواں دھار اننگز کھیلتے ہوئے 3 چوکوں اور 5 چھکوں کی مدد سے 57 رنز بنائے جبکہ ابراہیم زردان 48 اور انعام الحق 30 رنز بنا سکے، چٹاگرام چیلنجرز کی جانب سے ابوجید نے تین جبکہ میتھن جوئے چوہدری، تیج الاسلام، وجے کانت اور ضیا الرحمان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی، جواب میں چٹاگرام کی ٹیم 20 اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر 176 رنز بنانے میں کامیاب ہوسکی اور میچ 26 رنز کے فرق سے ہار گئی، ضیا الرحمان 47 عثمان خان 36 اور میکس او ڈائوڈ 29 رنز بنا سکے، فارچون باریشال کی جانب سے شکیب الحسن، خلیل احمد، قمر الاسلام اور کریم جنت نے ایک ایک وکٹ حاصل کی، افتخار احمد کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔

مزید پڑھیں:  چوتھا ٹی 20:پاکستان کیخلاف نیوزی لینڈ کی بیٹنگ جاری