فیصلہ کن ون ڈے، پاکستان کا نیوزی لینڈ کو جیت کیلئے 281 رنز کا ہدف

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین ون ڈے میچوں کی سیریز کے تیسرے اور فیصلہ کن ون ڈے میچ میں پاکستان کی ٹیم نے نیوزی لینڈ کو جیت کیلئے 281 رنز کا ہدف دیدیا ہے، تفصیلات کے مطابق پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور مقررہ اوور میں پاکستان کی ٹیم 9 وکٹوں کے نقصان پر 280 رنز بنا پائی، پاکستان کی جانب سے فخر زمان نے 101، شان مسعود نے صفر، کپتان بابر اعظم نے چار، محمد رضوان نے 77، حارث سہیل نے 22، آغا سلمان علی نے 45، محمد نواز نے آٹھ، اسامہ میر نے چھ، محمد وسیم نے سات، حارث رئوف نے ایک اور محمد حسین نے چار رنز ناٹ آئوٹ بنائے، پانچ رنز فاضل کے تھے، نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹم سائوتھی نے تین، لوکی فرگوسن نے دو جبکہ مائیکل بریسویل اور اش سودھی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

مزید پڑھیں:  قومی ٹیم کی قیادت ایک بار پھر بابراعظم جو ملنے کا امکان