فخرزمان کی سنچری رائیگاں، نیوزی لینڈ نے تیسرا ون ڈے جیت کر سیریز اپنے نام کرلی

پاکستان کے اوپنر فخر زمان کی سنچری رائیگاں، نیوزی لینڈ کی ٹیم نے تیسرے اور فیصلہ کن ون ڈے میچ میں پاکستان کی ٹیم کو2وکٹوں سے شکست دیکر سیریز دو ایک سے جیت لی ہے،کیویز نے پاکستان کی جانب سے دیا گیا 281 رنز کا ہدف48.1 اوورز میں حاصل کرلیا، نیوزی لینڈ کی جانب سے جیت میں اہم کردار گیلن فلپ نے ادا کیا جنہوںنے 63رنز کی ناقابل شکست  اننگز کھیلی جبکہ کین ولیمسن نے 53 اور ڈیون کانوے نے 52 رنز سکور کئے، پاکستان کی جانب سے آغا سلمان علی نے دو جبکہ محمد وسیم، اسامہ میر اور محمد نواز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی قبل ازیں پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور مقررہ اوور میں پاکستان کی ٹیم 9 وکٹوں کے نقصان پر 280 رنز بنا پائی، پاکستان کی جانب سے فخر زمان نے 101، شان مسعود نے صفر، کپتان بابر اعظم نے چار، محمد رضوان نے 77، حارث سہیل نے 22، آغا سلمان علی نے 45، محمد نواز نے آٹھ، اسامہ میر نے چھ، محمد وسیم نے سات، حارث رئوف نے ایک اور محمد حسین نے چار رنز ناٹ آئوٹ بنائے، پانچ رنز فاضل کے تھے، نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹم سائوتھی نے تین، لوکی فرگوسن نے دو جبکہ مائیکل بریسویل اور اش سودھی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

مزید پڑھیں:  ٹی 20 سیریز، پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین آج پہلا ٹاکرا ہوگا