آن لائن پیمنٹ سسٹم

خیبرپختونخوا میں آن لائن پیمنٹ سسٹم اور جی پی فنڈ آٹومیشن کا افتتاح

وزیراعلیٰ محمود خان نے اکاؤنٹنٹ جنرل کمپلیکس میں سرکاری ملازمین کے لیے جی پی فنڈ آٹومیشن اور آن لائن پیمنٹ سسٹم سمت متعدد منصوبوں کا افتتاح کر دیا۔
ویب ڈیسک: تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے اکاؤنٹنٹ جنرل کمپلیکس میں متعدد منصوبوں کا افتتاح کر دیا جن میں سرکاری ملازمین کے لیے جی پی فنڈ آٹومیشن اور آن لائن پیمنٹ سسٹم کا نظام بھی شامل ہے۔
وزیر اعلیٰ نے اس موقع پر کہا کہ جی پی فنڈ آٹومیشن سسٹم سے ملازمین سنگل کلک پر اپنا جی پی فنڈ بیلنس معلوم کر سکیں گے، آن لائن پیمنٹس کے لیے پائلٹ پراجیکٹ کا بھی آغاز کر دیا گیا ہے۔
محمو خان نے کہا کہ سسٹم سے پراجیکٹ اتھارٹیز کو آن لائن چیکس جاری اور موصول کیے جا سکیں گے، تمام صوبائی محکموں کے لیے پیپرلیس گورننس سسٹم تیار کر لیا ہے، جلد اجراء کریں گے۔
وزیر اعلیٰ محمود خان نے اس موقع پر اکاؤنٹنٹ جنرل کمپلیکس پشاور کی سولرائزیشن کا بھی افتتاح کیا۔

مزید پڑھیں:  سوات، خود کو فوجی افسر ظاہر کرنے والا شخص ساتھیوں سمیت گرفتار