بلدیاتی انتخابات

بلدیاتی انتخابات کے معاملہ پر ایم کیو ایم کا وفاقی حکومت سے علیحدگی کا امکان

شہر اقتدار کا سیاسی درجہ حرارت مزید بڑھ گیا، کراچی میں حلقہ بندیوں اور بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے معاملے پر ناراض جماعت متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم پاکستان ) کے رہنما خالد مقبول صدیقی نے وفاقی وزراء سے استعفی طلب کر لیے۔
ویب ڈیسک: تفصیلات کے مطابق کراچی میں حلقہ بندیوں اور بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے معاملے پر ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی نے اپنے ارکان قومی اسمبلی سے استعفے طلب کرلیے ہیں، بہادرآباد میں ہونے والے رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں ایم کیو ایم نے وفاقی کابینہ اور حکومت سے علیحدگی اور دیگر آپشنز پر غور کیا گیا۔
ایم کیو ایم رہنما خواجہ اظہار الحسن کا کہنا تھا کہ رابطہ کمیٹی کے بعض ارکان کی رائے ہے15 جنوری کو بلدیاتی الیکشن ہو تو حکومت سے علیحدہ ہوجائیں، حتمی فیصلہ کل ایم کیوایم کے جنرل ورکرز اجلاس میں ہوگا۔
ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم کی جانب سے حکومت چھوڑنے پر غور کیے جانے پر وزیر اعظم شہباز شریف نے خالد مقبول سے رابطہ کرتے ہوئے ان کے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نے خالد مقبول کو یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا ہے کہ آج رات میں ہی تحفظات دور کیے جائیں گے ۔
دوسری جانب ٹیلیفونک رابطے میں سابق صدر آصف علی زرداری کی جانب سے خالد مقبول صدیقی کو یقین دہانیاں کراتے ہوئے مل بیٹھ کر تمام مسائل حل کرنے کی پیشکش کی ہے۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا :بارشوں سے جاں بحق افراد کی تعداد 36تک جا پہنچی