کراچی میں ملک

کراچی میں ملک کی پہلی الیکٹرک بس سروس کا افتتاح

کراچی میں ملک کی پہلی الیکٹرک بس سروس کا افتتاح کردیا، یہ بس ملیر، ایئرپورٹ سے ہوکر سی ویو تک جائے گی جس کا کرایہ پچاس روپے رکھا گیا ہے۔
ویب ڈیسک: تفصیلات کے مطابق کراچی میں ملک کی پہلی الیکٹرک بس آج سے ملیر سے براستہ شاہراہ فیصل، ڈیفنس اور سی ویو تک چلیں گی، یکطرفہ کرایہ پچاس روپے ہے، پہلی بار بس کراچی ائیرپورٹ کے اندر تک بین الاقوامی طرز پر چلائی جائے گی ۔
‎‎دنیا بھر میں گزشتہ کئی سالوں بجلی سے چلنے والی گاڑیاں اور بسیں سڑکوں پر رواں دواں ہیں لیکن اب یہی بسیں کراچی کی سڑکوں پر بھی دوڑتی نظر آئیں گی۔
پاکستان میں پہلی بار سندھ حکومت نے بجلی سے چلنے والی یہ بسیں منگوائیں ہیں، 50 میں سے 10 بسیں کراچی پہنچ چکی ہیں۔ یہ بسیں مکمل طور پر ائیر کنڈیشنڈ ہیں، اس میں 33 افراد کے بیٹھے اور 40 مزید افراد کی گنجائش موجود ہے۔
ان بسوں میں پانچ سو کلو واٹ کی بیٹری لگی ہے جسے ایک بار چارج کرنے پر 2 سو کلومیٹر سے زائد کا سفر کیا جاسکتا ہے ۔ یہ بیٹری 40 منٹ میں دوبارہ چارج ہوسکتی ہے ۔ ان بسوں کو چارج بھی سولر پینلز کے ذریعے شمسی توانائی سے کیا جائے گا۔
وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ماحول دوست ان بسوں سے نہ صرف معیشت کو فائدہ ہوگا بلکہ ماحول بھی بہتر ہوگا۔

مزید پڑھیں:  نوشکی واقعہ:حملہ آوروں کی شناخت ہوگئی،4مشتبہ افراد گرفتار