پنجاب اسمبلی کی تحلیل

ن لیگ کا پنجاب اسمبلی کی تحلیل میں رکاوٹ نہ ڈالنے کا فیصلہ

وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت پارٹی کے سینئر رہنماوں کے اجلاس میں پنجاب اسمبلی کی تحلیل میں رکاوٹ نہ ڈالنے کا فیصلہ کرلیا۔
ویب ڈیسک: تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ الیکشن کی تاریخ سے متعلق آئینی تقاضوں کو پورا کیا جائے گا جبکہ شہباز شریف نے پنجاب اسمبلی کی تحلیل میں رکاوٹ نہ ڈالنے اور گورنر پنجاب بلیغ کو آئین کے مطابق کردار ادا کرنے کی ہدایت کی ہے۔
شہاز شریف نے پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابت کی تیاری کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ مریم نواز آئندہ ہفتے وطن واپس آرہی ہیں اور پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابی مہم چلائیں گی جبکہ ملک میں عام انتخابات مقررہ وقت پر ہوں گے۔
دوسری جانب گورنر پنجاب آج رات سمری پر دستخط نہیں کریں گے، گورنر کل رات 10 بجے سے قبل سمری پاس کرنے کا اختیار رکھتے ہیں، ذرائع کے مطابق 48 گھنٹے میں دستخط نہ ہہ ہونے پر انتخاب کی تاریخ کا معاملہ الیکشن کمیشن دیکھے گا۔

مزید پڑھیں:  صدہ، فلائنگ کوچ اور کار پر فائرنگ کرنے والے دہشتگرد گرفتار