ارشد شریف قتل کیس

ارشد شریف قتل کیس:کینیا اسپیشل جے آئی ٹی کی معاونت کیلئے تیار

کینیا صحافی ارشد شریف قتل کیس میں خصوصی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جےآئی ٹی) کی معاونت کیلئے تیار ہوگیا
ویب ڈیسک: تفصیلات کے مطابق ارشد شریف قتل کیس میں کینیا نے سپیشل جے آئی ٹی کی معاونت کیلئے باہمی قانونی مدد کی حکومت پاکستان کی درخواست کا مثبت جواب دیا ہے۔
وزارت خارجہ نے کینیا میں سپیشل جے آئی ٹی کی معاونت کے تمام انتظامات مکمل کر لئے ہیں، سپیشل جے آئی ٹی کل روانہ ہو گی اور کیس کے حوالے سے شواہد جمع کرے گی۔
سپیشل جے آئی ٹی وقوعہ کے متعلق مختلف لوگوں سے تفتیش کرے گی، کینیا حکومت نے سپیشل جے آئی ٹی کو مدد فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

مزید پڑھیں:  سوات، پرائمری سکول کے تین کمرے زمین بوس، بچوں کی تعلیم متاثر