پنجاب کے بعدخیبرپختونخوااسمبلی تحلیل ہوگی،پرویزخٹک

پنجاب کے بعدخیبرپختونخوااسمبلی تحلیل ہوگی،پرویزخٹک

ویب ڈیسک : پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی صدر پرویز خان خٹک نے کہ ہے کہا کہ عمران خان کے حکم کے مطابق وزیراعلی پرویز الٰہی نے پنجاب اسمبلی توڑ نے کے لیے سمری گورنر کو ارسال کردی ہے۔ پنجاب کا فیصلہ آنے کے بعد دو روز میں خیبر پختونخوا اسمبلی بھی تحلیل کردی جائے گی۔ کارکن الیکشن کی تیاری شروع کریں اور عمران خان کا ویژن گھرگھر پہنچائیں ۔ مسلم لیگ ن اور ان کے اتحادی انتخابات سے راہ فرار اختیار کر رہے ہیں کیونکہ ناقص پالیسیوں کیو جہ سے یہ لوگ عوام کو منہ نہیں دکھا سکتے۔
تحصیل کونسل نوشہرہ کے سپیکر کے مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پرویز خان خٹک نے کہا کہ پنجاب اسمبلی تحلیل کرنے کے لیے وزیراعلی پنجاب کی جانب سے سمری گورنر کو ارسال کردی گئی اگر گورنر سمری منظور نہ بھی کریں تو بھی 48گھنٹوں میں اسمبلی خود بخود تحلیل ہوجائے گی ۔ پنجاب اسمبلی کا فیصلہ ہونے کے بعد خیبر پختون خوا کی اسمبلی بھی تحلیل کردی جائیں گی جس کے بعد آئین کے مطابق نگران حکومت کے لیے اپوزیشن رہنماں کو خط لکھا جائے گا ۔ پرویزخٹک نے کہا کہ موجودہ حالات اور مسائل کا حل فوری الیکشن ہے کیونکہ ان نااہل حکمرانوں سے حکومت نہیں چل رہی ان کی ناکام پالیسیوں کی وجہ سے پاکستان مسائل کے دلدل میں پھنس چکا ہے مہنگائی تاریخ کی بلند سطح کو چھو چکی ہے اور آٹا بحران نے غریب عوام سے روٹی کا نوالہ بھی چھین لیا ہے یہ سب کچھ ان نااہل حکومت کی وجہ سے ہورہا ہے۔

مزید پڑھیں:  ایران پر اسرائیلی حملہ موخر ہونے کا امکان ہے، امریکی ٹی وی