نیبرہڈکونسل آٹا کے200 تھیل

نیبرہڈکونسل کو روزانہ 10کلو آٹا کے200 تھیلے دینے کا فیصلہ

ویب ڈیسک :پشاورمیں سرکاری آٹاکی تقسیم کا نظام لوگوں کی جانب سے تحفظات اور اعتراضات کے بعد تبدیل کرتے ہوئے ہر نیبر ہڈ میں دس کلوگرام وزن کے2سو تھیلے یومیہ فراہم کرنے کی منصوبہ بندی کر لی گئی ہے یہ آٹا متعلقہ بلدیاتی ممبران کے ذریعے تقسیم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اس سلسلے میں فہرستیں مکمل کرنے کے بعد نوٹیفکیشن جاری کردیاجائے گا ذرائع کے مطابق پشاور میں تقریبا44فلور ملزسے یومیہ بنیادوں پر44ٹرک سستا آٹا فراہم کیا جارہا تھا لیکن اس پر تحفظات اور اعتراضات سامنے آئے ہیں
جس کے مطابق زیادہ تر علاقوں میں فرضی ناموں پر سرکاری آٹا کی تقسیم کا پرمٹ جاری کیا گیا ہے ان پرمٹس کو حکومت نے منسوخ اور اب سستاآٹا کی تقسیم کا منصفانہ نظام لانے کی منصوبہ بندی تجویز کی ہے اس تناظرمیں پشاورکے ہر نیبرہڈ کونسل کی سطح پر یومیہ2سو تھیلے فراہم کئے جائیں گے تاہم اس کا وزن20کلوگرام کی بجائے 10کلوگرام ہوگا محکمہ خوراک کے ذرائع نے بتایا کہ اس ضمن میں صرف تجاویز دی گئی ہیں اور اس کا نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا گیا ہے واضح رہے کہ پشاور میں257نیبر ہڈ کونسل ہیں اس تناسب سے اگر2سو تھیلے تقسیم کئے جائیں گے تو پشاور کو یومیہ بنیادوں پر71ہزار4سو کلوگرام سستا آٹا تقسیم کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  امریکہ جارحانہ کارروائیوں کی بجائے امن کیلئے کوشاں ہے، انٹونی بلنکن