اقتدار میں آکرپی ٹی آئی ،پی ڈی ایم کاکڑااحتساب کریں گے،سراج الحق

ویب ڈیسک : امیر جما عت اسلا می پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی اقتدار میں آکر پی ٹی آئی اور پی ڈی ایم کا کڑا احتساب کرے گی آئندہ الیکشن میں جماعت اسلا می کسی بھی پارٹی سے اتحاد کئے بغیر ترازو کے نشان پر الیکشن لڑے گی اگر جماعت اسلا می کو ایک دن کا اقتدار بھی ملا تو اسلامی قانون نا فذ کرے گی، اسلامی نظام کا نفاذ ہی جماعت اسلامی کی سب سے بڑی خواہش ہے
پی ٹی آئی اور پی ڈی ایم ایک سکے کے دو رخ ہیں ملک میں کرپشن کی ذمہ دار پی ٹی آئی اور پی ڈی ایم ہے ریاست مدینہ کے نعرے پر قوم کو ورغلاکر فحاشی کا سیلاب بر پا کر دیا گیا صوبائی اور مرکزی حکمرانوں نے اقتدار کی رسہ کشی میں ملک کو تبا ہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے ان خیالات کا اظہار انہو ں نے دیر بالا سرباٹ میں ختم بخاری کی تقریب اور بعد میں ایک پر ہجوم کا نفرنس سے خطا ب کرتے ہو ئے کیا، انہوں نے کہا کہ جماعت اسلا می اگر اقتدرمیں آئی توعدالتوں سے انگریز قانو ن کا خا تمہ کرکے جج کے ہاتھ میں قران دیں گے۔

مزید پڑھیں:  ڈی آئی خان میں فائرنگ، 4کسٹم اہلکاروں سمیت6افراد جاں بحق