مردم شماری ٹریننگ

مردم شماری ٹریننگ سے غیر حاضر 42 ٹیچرز کومعطل کردیاگیا

ویب ڈیسک : ڈیجیٹل مردم شماری کیلئے جاری ٹریننگ سے غیر حاضری پر پشاور کے مختلف سکولز کے42ٹیچرز کومعطل کرتے ہوئے چوبیس گھنٹے کے اندر اپنی تحریری وضاحت محکمہ تعلیم کے حکام کو پیش کرنے کی ہدایت کردی گئی اس سلسلے میں جمعہ کے روزڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر پشاور کے دفترسے جاری مراسلہ کے مطابق 12 جنوری سے16جنوری تک ٹریننگ سیشن کیلئے ٹیچرز کی نامزدگی کی گئی تھی لیکن دوران معائنہ پشاور کے مختلف سکولز سے42ٹیچرز کے غیر حاضر ہونے کی نشاندہی کی گئی
جس پر گذشتہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر پشاور نے غیر حاضری پر انتخاب، شاہ فہد، محمد یاسین شاہ، فواد خان، نور اللہ، طاہر خان، سیف اللہ، حسین اللہ، جنید خان، فواد علی، فرید اللہ، جوناتھن سہیل، نعیم خان، صدف اللہ، احمد علی، شکور، محمد اسماعیل، ملک شہزاد، غلام اسحق، محمد کلیم خان، عثمان خان، احمد ثاقب، شاہ حسین، احسان اللہ، غلام صادق، فضل امین، فیصل نواب، مسرت شاہ، محمد فواد اللہ، محمد شعیب، محمد کاشف خان، محمد ارشاد خان، افسر علی، محمد خان، وسیم خان، اسرار خلیل ، محمد نعیم، جنید علی، امجد علی اور خادم شاہ کو نوٹس جاری کیا ہے۔

مزید پڑھیں:  مسافر کوچ اور آئل ٹینکر میں خوفناک تصادم، 6 افراد جاں بحق