پشاور میں جانوروں کا ذبیحہ

پشاور میں سرعام بیمار اور لاغر جانوروں کا ذبیحہ

ویب ڈیسک :پشاور میں کم عمر بچھڑوں اور لاغر جانوروں کے ذبیحہ پر انتظامیہ نے آنکھیں موند لیں جبکہ ذبح خانے سے باہر ذبیحہ پر عائد پابندی کو بھی قصائیوں نے نظر انداز کر دیا ہے۔ پشاور کے مختلف علاقوں میں قصائیوں نے من مانی شروع کرتے ہوئے اپنی دکانوں کے سامنے بیمار اور لاغر جانوروں کو ذبح کرنے شروع کر دیئے
جس سے نہ صرف اس پاس دکانداروں اور رہائشیوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے بلکہ محکمہ فوڈ کی کارکردگی پر بھی سوالات اٹھنے لگیں ذبح خانے سے باہر جانوروں کے ذبیحہ پر پابندی عائد ہے تاہم قصائی اس پابندی کو بھی خاطر میں نہیں لاتے جبکہ دکانوں کے سامنے جانوروں کو ذبح کرنے سے مختلف قسم کی بیماریوں کا پیدا ہونے کا اندیشہ ہے شہریوں کے مطابق گنجان آباد علاقوں میں سر عام دکانوں کے سامنے بیمار اور لاغر جانوروں کو ذبح کرنا سمجھ سے بالاتر ہے ۔

مزید پڑھیں:  خیبر پختونخوا ایپکس کمیٹی کااجلاس،امن و امان برقراررکھنے کیلئےاہم فیصلے