سدرہ امین

ہمیشہ کوشش ہوتی ہے کہ ٹیم کو اچھا آغاز فراہم کیا جائے،سدرہ امین

دورہ آسڑیلیا موجود قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کی اوپننگ بیٹر سدرہ امین کا کہنا ہے کہ میں یہاں پہلی بار آئی ہوں، یہاں کے حالات پاکستان سے مختلف ہیں کیونکہ یہاں کی وکٹوں میں گیند کا بائونس ہوتا ہے تاہم میری کوشش ہے کہ میں جلد سے جلد خود کو اس ماحول کا عادی کرلوں۔آسڑیلیا کیخلاف کل سے شروع ہونے والے سیریز کے حوالے سے ایک انٹرویو میں سدرہ امین کا کہنا تھا کہ ٹیم نے دورہ آسڑیلیا کیلئے دو مراحل میں کیمپ لگایا پہلا مرحلہ لاہور اور دوسرا کراچی میں ہوا جہاں پر ہم نے اس اہم دورے کیلئے بھرپور تیاری کی اور پریکٹس میچز بھی کھیلے، ایک سوال کے جواب میں سدرہ امین کا کہنا تھا کہ گزشتہ بارہ ماہ میرے لئے بہت خاص ہیں، اس دوران میں میری کارکردگی شاندار رہی ، ان کا کہنا تھا کہ مختلف ٹیموں کیخلاف اچھی کارکردگی سے آپ کے اعتماد میں اضافہ ہوتا ہے اور آئندہ سیریز میں آپ بہتر کارکردگی دکھا سکتے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ ہمیں کوشش ہوتی ہے کہ ٹیم کو ایک اچھا آغاز فراہم کیا جائے ، ون ڈے کرکٹ میں دو نئی گیندوں پر سامنا کرنا کسی چیلنج سے کم نہیں ہوتا، میں اور منیبہ ٹیم کو ہمیشہ ایک اچھا آغاز فراہم کرنے کی کوشش کرتی ہیں تاکہ آنے والی بیٹرز پر دبائو کم سے کم ہو، ان کا کہنا تھا کہ ٹیم کے کوچ اور کپتان کا پیغام بڑا واضح ہے کہ آپ جائیں اور میدان میں مثبت کرکٹ کھیلیں۔

مزید پڑھیں:  ویسٹ انڈیز کیخلاف کھلاڑی پلان کے مطابق نہ کھیل سکے، ہیڈ کوچ