بگ بیش لیگ

بگ بیش لیگ، برسبین ہیٹ نے ایڈیلیڈ سٹرائیکرز کو 17 رنز سے شکست دیدی

آسڑیلیا میں جاری بگ بیش ٹی ٹوئنٹی لیگ کے ایک میچ میں برسبین ہیٹ نے ایڈیلیڈ سٹرائیکرز کو 17 رنز سے شکست دیدی، تفصیلات کے مطابق ایڈیلیڈ سٹرائیکرز نے ٹاس جیت کر پہلے برسبین ہیٹ کو بیٹنگ کرنے کی دعوت دی جو 19.3 اوورز میں 154 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئی، برسبین ہیٹ کی جانب سے مارنس لبوشین 46، جوش برائون 26 اور میٹ رینشا 25 رنز بنا پائے، ایڈیلیڈ سٹرائیکرز کی جانب سے ہیری کانوے نے تین، ویس اگر، پیٹر سیڈل اور کیمرون بوائس نے دو دو وکٹیں حاصل کیں، جواب میں ایڈیلیڈ سٹرائیکرز کی ٹیم 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 137 رنز بنانے میں کامیاب ہوسکی اور میچ 17 رنز کے فرق سے ہار گئی، میتھیو شارٹ 39 ، کرس لیون 22 اور کولن ڈی گرینڈ ہوم 21 رنز بنا سکے، برسبین ہیٹ کی جانب سے جیمز بازلے نے تین، میتھیو کونیمان نے دو جبکہ مائیکل نیسر، سپینسر جانسن اور مچل سوئپسن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

مزید پڑھیں:  بابر اعظم کی چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے ملاقات