نواز شریف کی وطن واپسی

مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی وطن واپسی کی قیاس آرائیاں دم توڑ گئیں

ویب ڈیسک: پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی وطن واپسی کی قیاس آرائیاں دم توڑ گئیں۔ نواز شریف کی وطن واپسی کا معاملہ ایک بار پھر تاخیر کا شکار ہو گیا۔
ذرائع کے مطابق نواز شریف نے موجودہ صورتحال میں فوری وطن واپس آںے سے صاف انکار کردیا، اگلے چند روز میں مریم نواز کی وطن واپسی متوقع ہے۔
ذرائع کے مطابق پارٹی کی سینئر قیادت نے موجودہ سیاسی صورتحال میں نواز شریف کی فوری وطن واپسی کی درخواست کی،تاہم انہوں نے اس سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ فی الحال موجودہ سیاسی صورتحال میں میرا پاکستان واپس آنا ممکن نہیں ہے۔ نواز شریف نےپارٹی رہنمائوں کو جواب دیا کہ اگلے چند روز میں مریم نواز کی فوری وطن واپسی کا فیصلہ ہو گا۔

مزید پڑھیں:  ملک بھر میں حج فلائٹ آپریشن کا آغاز 9مئی سے ہو گا