بنگلہ دیش پریمیئر لیگ، فارچون باریشال نے کومیلا وکٹورینز کو شکست دیدی

بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کے ایک میچ میں فارچون باریشال نے کومیلا وکٹورینز کو 12 رنز سے شکست دیدی، تفصیلات کے مطابق کومیلا وکٹورینز نے ٹاس جیت کر پہلے فارچون باریشال کو بیٹنگ کی دعوت دی جس نے مقررہ بیس اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 177 رنز بنائے، شکیب الحسن نے دھواں دھار اننگز کھیلتے ہوئے 45 گیندوں پر آٹھ چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے 81 رنز سکور کئے جبکہ ابراہیم زردان 27 رنز بنا پائے، کومیلا وکٹورینز کی جانب سے تنویر اسلام نے چار جبکہ نعیم حسن اور خوشدل شاہ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی، جواب میں کومیلا وکٹورینز کی ٹیم مقررہ بیس اوورز میں 165 رنز بنا پائے اور میچ 12 رنز کے فرق سے ہار گئی، خوشدل شاہ 43 رنز کے ساتھ نمایاں رہے جس میں چار چھکے بھی شامل تھے، لٹن داس نے 32 رنز سکور کئے، فارچون باریشال کی جانب سے شکیب الحسن، چتورنگا ڈی سلوا ، قمر الاسلام، افتخار احمد اور کریم جنت نے ایک ایک وکٹ حاصل کی، شکیب الحسن کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔

مزید پڑھیں:  ٹی 20 سیریز، پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین آج پہلا ٹاکرا ہوگا