حافظ نعیم الرحمان

کل الیکشن ہوگا کسی نے سازش کی تو بھرپور جواب دیا جائیگا، حافظ نعیم الرحمان

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت کی بنیادی کوشش ہے کہ کسی طریقے سے انتخابات رک جائیں تاہم الیکشن کمشنر اب تک ڈٹے ہوئے ہیں۔
ویب ڈیسک: تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے الیکشن کمیشن کو دوبارہ انتخابات نہ کروانے کیلئے خط لکھا ہے جس میں کہا کہ امن و امان کا مسئلہ ہے، یہ مسئلہ تو 2018 میں بھی تھا جب کسی کو خیال کیوں نہ آیا، سندھ حکومت کی بنیادی کوشش ہے کہ کسی طریقے سے انتخابات رک جائیں تاہم الیکشن کمشنر اب تک ڈٹے ہوئے ہیں۔
حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ کراچی کولاوارث سمجھنے والو! تم نے شہر کو سمجھ کیا رکھا ہے؟، تمہارا ہر راستہ بند کردیں گے اور اپنا حق لینے کیلئے کسی بھی حد تک جائیں گے۔
کراچی میں ریلی سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ مسترد جماعت کی فرمائشوں پر وزیراعظم اور آصف زرداری سرگرم ہیں اور بلدیاتی انتخابات روکنے کی سازش ہو رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ تم آرڈیننس لاؤ گے ہم اس کا بھی عدالتوں میں مقابلہ کریں گے،عوام سازشیوں کو انتخابات سے بھاگنے نہیں دیں گے۔
حافظ نعیم کا کہنا تھا کہ چیف الیکشن کمشنر سن لیں! انہیں انتخابات کرانا ہوگا۔

مزید پڑھیں:  آرمی چیف سے ترک فوجی سربراہ کی ملاقات،دفاعی تعاون بڑھانے کا عزم