سی ٹی ڈی

پشاور: سی ٹی ڈی آپریشن، تھانے پر حملے میں ملوث 2 دہشت گرد ہلاک

پشاور: انسداد دہشت گردی فورس (سی ٹی ڈی) کی کارروائی، گزشتہ شب تھانہ سربند پر حملے اور پولیس جوانوں کی شہادت میں ملوث دو دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔
ویب ڈیسک: تفصیلات کے مطابق کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) پشاور ریجن اور ضلع پشاور پولیس نے گزشتہ شب ڈی ایس پی سردار حسین اور دو پولیس اہلکاروں کی شہادت میں ملوث دہشت گردوں کے سہولت کاروں کی موجودگی کی اطلاع پر علاقہ سربند شنواری میں آپریشن کیا۔
سی ٹی ڈی اور پولیس اہلکاروں کے علاقے میں پہنچتے ہی دہشت گردوں نے فائرنگ شروع کی جس کے بعد دو طرفہ فائرنگ کا سلسلہ شروع ہوا جو کافی دیر جاری ہوا، فائرنگ کے نتیجے میں دو دہشت گرد مارے گئے جبکہ 2 سے 3 دہشتگرد اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے۔
حکام کے مطابق ہلاک دہشت گرد باڑہ خیبر اور مہمند حال یکہ توت پشاور کے رہائشی تھے، ترجمان نے بتایا کہ دہشت گردوں کے قبضے سے بڑی مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا ہے۔
مارے جانے والے دونوں دہشت گرد متعدد مقدمات میں مطلوب تھے، پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ کر فرار دہشگردوں کی گرفتاری کے لئے سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

مزید دیکھیں :   ایک اور بڑی گرفتاری، سابق وزیرداخلہ شیخ رشید راولپنڈی سے گرفتار