خیبرپختونخوا اسمبلی تحلیل

خیبرپختونخوااسمبلی ایک ہفتے میں تحلیل کردیںگے،عمران خان

ویب ڈیسک :پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہم شہباز شریف کو پوری طرح ٹیسٹ کریں گے، ہم صرف اعتماد کے ووٹ لینے کا فیصلہ نہیں کریں گے، اس کے علاوہ بھی پلانز ہیں۔ نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اس نے ہمیں ٹیسٹ کیا، اب امتحان کی باری اس کی ہے، تو بالکل کریں گے، ہمارا15 جنوری کواجلاس ہے، اس میں فیصلہ کریں گے کہ کب اعتماد کے ووٹ لینے کا کہیں گے۔ان کو پہلی دفعہ امتحان میں ڈالیں۔
عمران خان نے کہا ہے کہ جیسے ہی پنجاب اسمبلی تحلیل ہوتی ہے، اس کے بعد ایک ہفتے کے اندر خیبرپختونخوا کی اسمبلی بھی توڑ دیں گے۔ ایک سوال کے جواب میں ان کہنا تھا کہ میں اپنے سارے لوگوں سے ملاقاتیں کی تھیں، جائزہ لے رہا تھا کہ ٹمپریچر کیا ہے۔ عمران خان نے کہا کہ جو گمنام نمبروں سے فون کرتے ہیں وہ یہ بھی پیش کش کررہے تھے کہ پاکستان مسلم لیگ ن میں چلے جائیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ 16 جولائی کو پنجاب کے ضمنی انتخابات کا جو نتیجہ آیا ہے، اس نے پاکستان کی پوری سیاست کو شاک ویو گزرا، پنجاب کی سوچ ہوتی تھی کہ جدھر اسٹیبلشمنٹ ہے، ادھر پنجاب ہے، پنجاب اسٹبیلشمنٹ کے خلاف نہیں کھڑا ہوتا، اس تبدیلی کا اثر پوری پنجاب کی سیاست پر پڑا اور ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ پنجاب اسٹیبلشمنٹ کیخلاف کھڑا ہوا۔

مزید پڑھیں:  وفاقی کابینہ کا کل ہونے والا اجلاس ملتوی