پشاور میں ہنڈی کے ڈیڑھ کروڑ بر آمد،2ملزمان گرفتار

ویب ڈیسک :ایف آئی اے پشاور سرکل نے ہنڈی یا حوالہ کاروبارکیخلاف پشاور میں کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان نور ولی شاہ اورصہیب کوگرفتار کر لیا۔ ایف آئی اے نے ملزمان کے قبضے سے ایک کروڑ 63 لاکھ روپے اور دیگر دستاویزات برآمد کرنے کا دعوی بھی کیا ہے ایف آئی اے کے مطابق ہنڈی حوالہ کیخلاف جاری کارروائیوں کے دوران گزشتہ روز پشاور میں ایک دکان سے دو ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے جبکہ ان کی دکان کو سیل کردیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  کوہاٹ میں ٹریفک حادثہ ، خاتون سمیت دو افراد جاں بحق