بجلی گیس بحران

بجلی وگیس کے بحران سے لاکھوں افراد ان گنت مسائل میں مبتلا

ویب ڈیسک :پشاور کے اکثر علاقوں میں بجلی اور گیس کی طویل معطلی سے لاکھوں صارفین ان گنت مسائل میں گرفتار ہوگئے ہیں اس وقت شہری علاقوں میں گیس کی سپلائی17گھنٹے معطل ہونے جبکہ بجلی کی لوڈشیڈنگ کا دورانیہ9گھنٹے سے تجاوز کرگیا ہے شہری علاقوں میں شدید سردی میں ایندھن کا مسئلہ ایک بڑے بحران کی شکل میں کھڑا ہے جس پر سرکاری اداروں کی جانب سے کوئی ایکشن نہیں لیا جارہا ہے اور شہریوں کو حالات کے رحم وکرم پر چھوڑدیا گیاہے
پشاور سمیت صوبے کے اکثر اضلاع میں سردی بڑھنے کے ساتھ کم پریشر اور طویل دورانیہ تک گیس کی معطلی کا سلسلہ زور پکڑگیاہے غیراعلانیہ شیڈول کے مطابق پشاورکے شہری علاقوں میں چارسے پانچ گھنٹے جبکہ نواحی اور دیہاتی علاقوںمیں تین گھنٹوں کیلئے گیس کی سپلائی بحال اورباقی وقت گیس کا بحران ہوتاہے
پشاور میں ایندھن کا دوسرا بڑا ذریعہ یعنی بجلی بھی صارفین کو دستیاب نہیں اور دن کے چوبیس گھنٹے میں9 گھنٹے سے زائد وقت تک بجلی کی سپلائی معطل ہوتی ہے اور متبادل کے طورپر شہریوں کو ڈیزل اور پیٹرول سے جنریٹرزکے ذریعے بجلی پیدا کرنا پڑرہا ہے پشاورمیں ہفتہ کے روز بھی اندرون شہر اور بیرو ن شہر کے رہائشی اور کمرشل علاقوں میں وقفہ وقفہ کے ساتھ بجلی اور گیس کی آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری رہا۔

مزید پڑھیں:  پشاور، شادی بیاہ اور دیگر تقاریب میں آتش بازی پر مکمل پابندی