چین میں کورونا

چین میں کورونا کی ہلاکت خیزیاں جاری،ایک ماہ میں 60ہزار اموات

ویب ڈیسک :چین میں کورونا کی ہلاکت خیزیاں جاری ہیں اور صرف ایک ماہ میں اس مہلک وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد60ہزار ہوگئی۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کی نیشنل ہیلتھ کمیشن نے سرکاری ہسپتالوں میں 8دسمبر 2022سے 12جنوری 2023 تک کورونا سے 59ہزار 938ہلاکتوں کی تصدیق کردی ۔ تاہم پرائیویٹ ہسپتالوں اور گھروں میں کورونا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد نہیں بتائی گئی اور وہ بھی جمع کرلی جائیں تو یہ تعداد کہیں زیادہ ہو جائے گی۔
ہلاک ہونے والوں میں 90فیصد65 سے زائد عمر والے تھے۔جس کی ایک وجہ یہ بتائی جارہی ہے کہ چین میں 65 سے زائد لاکھوں افراد نے ویکسین نہیں لگوائی تھی تاہم نیشنل ہیلتھ کمیشن نے یہ نہیں بتایا کہ ہلاک ہونے والوں میں سے کتنے ویکسین شدہ تھے۔یاد رہے کہ چین نے کورونا کی وجہ سے ہونے والی ہلاکتوں کی کیٹیگری میں تبدیل کی تھی اور صرف کورونا کی وجہ سانس کی تکلیف میں مبتلا ہو کر ہلاک ہونے والوں کو شامل کیا گیا تھا۔چین کے نیشنل ہیلتھ کمیشن کے مطابق مجموعی ہلاکتوں میں سے 5ہزار 503اموات ان افراد کی ہوئیں جن کو صرف کورونا کا مرض لاحق تھا جبکہ 54 ہزار 435 افراد کو پہلے سے ہی دیگر بیماریاں بھی تھیں تاہم کورونا کا شکار ہونے پر ان کی موت واقع ہوئی۔

مزید دیکھیں :   پولیس لائن دھماکہ کیلئے رقم بھارتی ایجنٹ بشیر نے دی،8سہولت کار ہیں