بگ بیش لیگ

بگ بیش لیگ، ہوبارٹ ہوریکینز نے سڈنی تھنڈرز کو 5 وکٹوں سے شکست دیدی

آسڑیلیا میں جاری بگ بیش لیگ کے 42 میچ میں ہوبارٹ ہوریکینز کی ٹیم نے سڈنی تھنڈرز کی ٹیم کو 5 وکٹوں سے شکست دیدی، تفصیلات کے مطابق سڈنی تھنڈرز کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور مقررہ بیس اوورز میں 135 رنز بنائے، اولیور ڈیوس 46 اور بین کٹنگ 20 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، ہوبارٹ ہوریکینز کی جانب سے نتھن ایلس نے چار، پیٹرک ڈولے نے تین، ریلی میریڈیتھ نے دو جبکہ فہیم اشرف نے ایک وکٹ حاصل کی، جواب میں ہوبارٹ ہوریکینز کی ٹیم نے مطلوبہ ہدف پانچ وکٹوں کے نقصان پر 16.1 اوورز میں حاصل کرتے ہوئے میچ پانچ وکٹوں سے جیت لیا، ٹم ڈیوڈ 76 رنز کے ساتھ ناٹ آئوٹ رہے، ان کی اننگز میں پانچ چوکوں اور چھ چھکے شامل تھے جبکہ کپتان میتھیو ویڈ 30 رنز بنا سکے، سڈنی تھنڈرز کی جانب سے ڈینیل سامز نے چار وکٹیں حاصل کیں، نتھن ایلس کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔

مزید پڑھیں:  ٹی 20 سیریز، پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین آج پہلا ٹاکرا ہوگا