لی ووڈ اور موریسیو لارا کے درمیان باکسنگ مقابلہ 18 فروری کو ہوگا

برطانوی باکسر لی ووڈ اور میکسیکو کے باکسر موریسیو لارا کے درمیان ڈبلیو بی اے فیدرویٹ مقابلہ اٹھارہ فروری کو نوٹنگھم میں ہوگا، اس سے قبل دونوں کے درمیان یہ مقابلہ گزشتہ سال ستمبر میں ہونا تھا مگر لی ووڈ کی انجری کے باعث یہ مقابلہ نہیں ہوسکا تھا لی ووڈ نے ڈبلیو بی اے فیدرویٹ اعزاز جولائی 2021 میں جیتا تھا اور اب تک اس پر قابض ہیں، مارچ 2022 میں انہوں نے مائیکل کولن کیخلاف کامیابی سے اپنے اعزاز کا دفاع کیا تھا ، اٹھارہ فروری کو ہونے والے مقابلے کے بارے میں دفاعی چیمپئن لی ووڈ کا کہنا ہے کہ موریسیو لارا نے میری انجری اور میرے ملک کا مذاق اڑایا میں اسے رنگ کے اندر بتائوں گا کہ میں کیا ہوں، یاد رہے کہ موریسیو لارا نے لی ووڈ کی انجری کو جعلی قرار دیا تھا اور کہا تھا کہ بہانے مت بنائو اب تمہارا وقت ختم ہو چکا ہے۔

مزید پڑھیں:  ویسٹ انڈیز کیخلاف کھلاڑی پلان کے مطابق نہ کھیل سکے، ہیڈ کوچ