ایم این اے ناصرموسیٰ زئی

ایم این اے ناصرموسیٰ زئی پی ٹی آئی چھوڑ کر جےیوآئی میں شامل

پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر کامیاب ہونے والے ایم این اے ناصرموسیٰ زئی تحریک انصاف چھوڑ کر جے یو آئی میں شامل ہوگئے، انہوں ںے مولانا فضل الرحمان کی موجودگی میں جے یو آئی میں شمولیت کا اعلان کیا۔
ویب ڈیسک: تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے ایم این اے ناصرموسیٰ زئی نے تحریک انصاف چھوڑ کر جے یو آئی میں شمولیت اختیار کر لی، اس موقع پر بات کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ صوبے میں سیاسی تبدیلی آچکی ہے اور عوام کی توجہ کا مرکز جے یو آئی ہے، گزشتہ 15 سال سے عوام کو بیدار کررہا ہوں۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ تحریک انصاف والے لوگ مغربی تہذیب کے نمائندے ہیں، عمران خان اب باؤلا بن رہا ہے، ملک کو تحریک انصاف والوں نے دیوالیہ کیا، عمران خان نے اپنے آپ کو مظلوم بنانے کے لیے کاغذ لہرایا، عالمی برادری ان لوگوں کے ہوتے ہوئے ملک کی مدد نہیں کرتی۔
سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ اب تمھاری ہوا بیٹھ گئی ہے، تحریک اںصاف والوں کے قول و فعل میں تضاد ہے، ایک کروڑ فیک آئی ڈیز بنا کر پارٹیاں چلائی گئیں، ان لوگوں کو دوبارہ اقتدار دیا گیا تو ملک کا ناقابل برداشت حد تک نقصان ہوگا۔
مولانا فضل الرحمان نے مزید کہا کہ یہ لوگ اپنے اعمال کی وجہ سے بدبو دار ہیں، نوجوانوں کو سمجھنے کی ضرورت ہے، یہ لوگ سوچ رہے تھے کہ اسمبلیاں تحلیل کرنے سے ملک میں بھونچال آجائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ اسمبلیاں تحلیل کرنے کیلئے ایم کیو ایم کا بھی انتظار کیا گیا، ایم کیو ایم کا انتظار اس لئے کیا گیا کہ وہ حکومت سے نکلے گی لیکن وہ علیحدہ نہیں ہوئی۔

مزید پڑھیں:  اوور بلنگ کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، محسن نقوی