کوئٹہ میں گیس لیکیج دھماکا

کوئٹہ میں گیس لیکیج دھماکا، ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق

بلوچستان کے دارالخلافہ کوئٹہ میں ایک مکان میں گیس لیکیج کے باعث ہونے والے دھماکے میں ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق ہو گئے۔
ویب ڈیسک: تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے مسلم ٹاؤن اتحاد کالونی میں گیس لیکیج کے باعث دھماکے کے نتیجے میں ایک ہی خاندان میاں بیوی سمیت ایک خاندان کے 6 افراد جاں بحق ہو گئے۔
اطلاعات کے مطابق دھماکے میں گھر کے تمام افراد جاں بحق ہوئے جن میں میاں، بیوی اور ان کے چاروں بچے شامل ہیں، افسوس ناک واقعے پر علاقے میں کہرام مچ گیا۔
وزیراعلیٰ بلوچستان نے دل سوز واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گیس پریشر کی کمی اور لیکیج کے باعث ہونے والے حادثات پر گہری تشویش ہے۔
دھماکے کے بعد فوری طور پر پولیس اور امدادی ادارے جائے حادثہ پر پہنچ گئے، امدادی ادارے نے لاشوں کو اسپتال منتقل کیا۔

مزید پڑھیں:  غزہ میں فوری جنگ بندی کا وقت آ گیا ہے،اسحاق ڈار