نگران وزیراعلٰی

پرویز الہٰی، عمران خان ملاقات، نگران وزیر اعلیٰ کیلئے 3 نام فائنل

چیئر مین پاکستان تحریک انصاف عمران خان اور چودھری پرویزالٰہی کی اہم ملاقات، نگران وزیراعلٰی پنجاب کے لیے 3 ناموں پر اتفاق ہو گیا۔
ویب ڈیسک:چیئرمین تھریک انصاف عمران خان سے ملاقات کے بعید میڈیا سے بات کرتے ہوئے چودھری پرویز الٰہی نے بتایا کہ پی ٹی آئی کی جانب سے نگران وزیراعلٰی کیلئے تجویز کردہ ناموں میں احمد نواز سکھیرا، نصیر احمد خان اور ناصر سعید کھوسہ شامل ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ تجویز کیے گئے ناموں میں سے انتخاب ہوتا نظر آرہا ہے اور ہم نے جو نام دے ہیں منسوخ ہونا مشکل ہے۔
اس دوران پی ٹی آئی میں ضم ہونے سے متعلق سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہمارے آنے سے پاکستان تحریک انصاف کو تقویت ملے گی اور بہتری آئے گی۔
اسمبلیاں تحلیل کرنے کے سوال پر انہوں نے کہا کہ عمران خان نے اسمبلیاں تحلیل کرنے کا فیصلہ سوچ سمجھ کر کیا ہے اسی لیے ن لیگ اور اتحادی جماعتیں پریشان ہیں اور بھاگتے پھر رہے ہیں۔
پرویز الہیٰ کا کہنا تھا کہ عمران خان کے بیان کے بعد نیند کی گولیاں کھانے سے بھی شہباز شریف کو نیند نہیں آئے گی۔

مزید پڑھیں:  طورخم:افغانستان سے آنیوالے مریضوں کیلئے ویزہ شرط لازمی قرار