عمران خان نے پرویز الٰہی سے (ق) لیگ کو تحریک انصاف میں ضم کرنے کی خواہش کا ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ چاہتا ہوں (ق) لیگ کے تمام امیدوار بلے کے نشان پر الیکشن لڑیں۔
ویب ڈیسک: ذرائع کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے چودھری پرویزالٰہی سے اہم ملاقات کے دوران اس خواہش کا اظہار کیا کہ (ق) لیگ کو تحریک انصاف میں ضم کیا جائے جبکہ مسلم لیگ ق کے رہنما چودھری پرویز الہٰی نے بھی اپنی جماعت کے پاکستان تحریک انصاف میں ضم ہونے کا اشارہ دے دیا۔
لاہور میں عمران خان سے ملاقات کے بعد میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے اس حوالے سے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے چودھری پرویز الہٰی نے بتایا کہ کل ہم نے اجلاس بلایا ہے جس میں پارٹی عہدیداروں سمیت ہمارے ایم این ایز، ایم پی ایز بھی شرکت کرینگے، اجلاس میں اس حوالے سے فیصلہ کیا جائے گا۔
پرویز الہٰی کا کہنا تھا کہ عمران خان نے ہمیں کہا ہے کہ پی ٹی آئی میں انضمام کی صورت میں آپ کے لیے بھی اچھا ہے اور ہماری پارٹی کے لیے بھی۔
چودھری پرویزالٰہی کا کہنا تھا کہ مونس الہٰی بھی چیئرمین پی ٹی آئی کی رائے اتفاق کرتے ہیں۔
Load/Hide Comments