رواں سال کی پہلی ملک گیر انسداد پولیو مہم شروع

ویب ڈیسک: پشاور سمیت ملک بھرمیں میں 7 روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز ہو گیا ہے۔
پاکستان کو پولیو وائرس سے نجات دلانے کے مشن کے تحت رواں سال کی پہلی ملک گیر پولیو مہم کا آج سے آغازہو گیا ہے، انسداد پولیو مہم 7 روز تک جاری رہے گی۔
مہم کے دوران ملک بھر میں لاکھوں بچوں کو گھر گھر جاکر پولیو ویکسین اور قطرے پلائے جائیں گے۔ محکمہ صحت کی جانب سے تشکیل دی گئی ٹیمیں گھر گھر جا کر 5 سال سے کم عمر بچوں کو قطرے پلائیں گی۔

مزید پڑھیں:  وزیراعظم کا نیول ہیڈ کوارٹرز کا دورہ، یادگار شہدا پر حاضری

پولیو مہم خیبرپختونخوا پنجاب ، سندھ، آزاد جموں کشمیر، گلگت بلتستان سمیت ملک کے مختلف شہروں میں جاری رہے گی۔
ملک بھر میں پولیو مہم شروع کرنے کے لیے تمام انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں اور محکمہ صحت نے والدین سے اپیل کی ہے کہ اپنے بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلائیں اور انہیں عمر بھرکی معذوری سے بچائیں۔

مزید پڑھیں:  اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقاتوں پر پابندی ختم