ن لیگ کے بہت سے پرندے اڑان بھرنے کے لیے تیار ہیں، شیخ رشید

ویب ڈیسک: سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ ن لیگ کے بہت سے پرندے اڑان بھرنے کے لیے تیار ہیں، دیکھنا یہ ہے کہ کتنے اڑان بھرتے ہیں۔

سربراہ پاکستان عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ن لیگ ایسا سیاسی جہاز ہے جو ڈوبنے کے قریب ہے اور جس کا کوئی کپتان نہیں ہے۔ ن لیگ کے بہت سے پرندے اڑان بھرنے کے لیے تیار ہیں، دیکھنا یہ ہے کہ کتنے اڑان بھرتے ہیں، 13 سیاسی جماعتوں کی سیاسی تاش بکھر چکی ہے اور ان کے ہاتھ کچھ نہیں آنا۔

شیخ رشید نے کہا کہ عنقریب لوگ اپنے مسائل کے لئے سڑکوں پر نکلنے کے لئے مجبور ہوں گے، چند ہفتوں میں کوئی سیاسی حل نکالنا ہوگا، جلد 13 جماعتوں کا سیاسی قبرستان بن جائے گا، شہبازشریف کے خلاف عدم اعتماد کوئی مسئلہ نہیں رہا۔ آئی ایم ایف کی شرائط بھی کھٹائی میں ہے اور دنیا کی امداد بھی انتظار میں ہے، کراچی کے جتنے مسائل ہیں اتنے لوگ ووٹ ڈالنے نہیں نکلے جو اس نظام اور انتظامیہ پر عدم اعتماد کا اظہار ہے۔

مزید دیکھیں :   قیامت خیززلزلہ،7ہزارسے زائداموات،دنیابھرسے امدادی ٹیم ترکی،شام پہنچناشروع