ملک میں شدید سردی

ملک میں آئندہ 10 روز تک شدید سردی کی پیشگوئی

ویب ڈیسک: محکمہ موسمیات نے آئندہ 10 روز میں ملک کے بیشتر علاقوں میں شدید سرد اور خشک موسم کی پیشگوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بلائی خیبر پختونخوا، بلوچستان، کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم شدید سرد رہے گا، خیبرپختونخوا اور پنجاب اور کے میدانی علا قوں میں جاری خشک سردی کی لہر برقرار رہے گی۔
بالائی سندھ میں کُہر پڑنے کی توقع ہے، خطۂ پو ٹھو ہار اور کشمیر میں صبح کے اوقات میں کُہر پڑنے کا امکان ہے۔
کم سےکم درجہ حرارت لہہ منفی 15، کالام منفی 14، زیارت منفی 11، قلات منفی 10 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ، استور، گوپس، نوکنڈی، کوئٹہ منفی 09 سینٹی گریڈ رہا۔

مزید پڑھیں:  سیاحت پہلی ترجیح، ایکو ٹوارزم کے فروغ کیلئَے پلان تیار کیا جائے، علی امین گنڈاپور

دالبندین منفی 08، سکردو، ہنزہ، مالم جبہ، پارہ چنار میں منفی 06 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا، ژوب، بگروٹ منفی 05، راولاکوٹ، دیر اور گلگت میں منفی 04 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

مزید پڑھیں:  مسنگ پرسنزکامسئلہ ایک رات میں حل ہونےوالانہیں، اعظم نذیر تارڑ

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک بھرمیں ہواوں کے ساتھ خشک سرد موسم کی لہر جاری ہے، محکمہ موسمیات نے آئندہ 10 روز میں ملک کے بیشتر علاقوں میں شدید سرد اور خشک موسم کی پیشگوئی کی ہے۔