جنوبی وزیرستان میں اغوا ایف سی اہلکار کی نعش برآمد

ویب ڈیسک: جنوبی وزیرستان میں 6 جنوری کو اغوا ہونے والے ایف سی اہلکار کی قتل شدہ نعش برآمد ہوئی ہے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق جنوبی وزیرستان میں ایف سی اہلکار کی لاش مل گئی ہےجس کی شناخت نیک محمد محسود کے نام سے ہوئی ہے۔ نیک محمد محسود 6 جنوری کو چھٹی پر اپنے گاؤں شکتوئی آیا تھا۔گاوں شکتوئی آمد پر 6 جنوری کو نیک محمد محسود کو اغوا کیا گیا آج اس کی لاش برآمد ہوئی ہے.
پولیس کا کہنا ہے کہ تحقیقات کے بعد ہی معلوم ہوسکے گا کہ واقعے کی نوعیت کیا ہے۔

مزید پڑھیں:  پشاور، صوبہ بھر میں بجلی چوری اور اوور بلنگ کیخلاف آپریشن اور چھاپوں کا سلسلہ تیز