پختونخوا اسمبلی کل تحلیل

پختونخوا اسمبلی کل تحلیل کرنے کااعلان

ویب ڈیسک :وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے کہا ہے کہ قائد عمران خان کے حکم کے مطابق خیبرپختونخوا اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری منگل کے روز گورنر خیبرپختونخوا کو ارسال کردی جائے گی ، انشاء اللہ پاکستان تحریک انصاف دو تہائی اکثریت سے دوبارہ حکومت میں آئے گی۔ وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ سے جاری اپنے بیان میں وزیراعلیٰ محمود خان نے کہا ہے کہ اسمبلی تحلیل کرکے انتخابات کی طرف بڑھ رہے ہیں اور انشاء اللہ ان انتخابات میں پی ٹی آئی کلین سویپ کرے گی۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ عمران خان ایک حقیقی لیڈر ہیں اور پی ٹی آئی ملک کی ایک مقبول ترین سیاسی جماعت ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کا مقابلہ مفاد پرست مافیا کے ساتھ ہے اور اسے شکست دے کر رہیں گے۔ محمود خان نے کہا کہ عمران خان نے ملک کی خاطر اپنی حکومتیں قربان کر دی ہیں اور انشاء اللہ بہت جلد وہ ملک کے وزیراعظم ہوں گے۔ پاکستانی عوام جان چکے ہیں کہ مفاد پرست سیاسی مافیا سے چھٹکارا ناگزیر ہو چکا ہے اور اس وقت عمران خان واحد لیڈر ہیں جو پاکستانی عوام کے امنگوں کی ترجمانی کر رہا ہے۔
وزیر اعلیٰ محمود خان نے واضح کیا کہ عمران خان کی قیادت میں ترقی کا جو سفر شروع کیا تھا اسے مکمل کریں گے اور آنے والی نسلوں کو ایک مضبوط اور خوشحال پاکستان دیں گے۔یاد رہے کہ اتوار کے روز وزیراعلیٰ ہائوس پشاور میں چیرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے بذریعہ ویڈیو لنک خیبرپختونخوا کابینہ سے خطاب کیا۔

مزید دیکھیں :   دھماکے کی نوعیت کاتعین ہوانہ کوئی استعفیٰ آیا،بمبارکاسرملنے کادعویٰ