پشاور میں روٹی 30 روپے

آٹاسستاہونے کے باجودروٹی30روپے کی ہوگئی، وزن بھی کم

ویب ڈیسک : پشاور میں آٹے کی مسلسل کم ہوتی قیمت کے باوجود روٹی کی قیمت بڑھ گئی ہے پشاور میں کسی بھی جگہ 20روپے کی 135گرام روٹی دستیاب نہیں ہے نانبائیوں نے روٹی کا وزن کم کردیا ہے یا پھر قیمت میں اضافہ کردیا ہے جس پر انتظامیہ نے آنکھیں موند لی ہیں پشاور کے علاقوں حیات آباد ، یونیورسٹی ٹائون، اندرون شہر، ہشتنگری، افغان کالونی، کریم پورہ اور دیگر میں نانبائیوں نے ضلعی انتظامیہ کے احکامات کی دھجیاں اڑا تے ہوئے روٹی کی قیمت میں دس روپے اضافہ کر دیا یا پھر روٹی کا وزن انتہائی کم کردیا ہے
جبکہ ضلعی انتظامیہ اس حوالے سے خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے جس کے بعد پشاور کے مختلف مقامات پر اب روٹی 30روپے میں دستیاب ہے جس پر شہریوںمیں تشویش پائی جانے لگی تاہم متعلقہ انتظامیہ اس حوالے سے خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے ۔ اہلیان علاقہ نے اس حوالے سے نوٹس لیکر منافع خوروں کے خلاف سخت کارروائی کرنیکا مطالبہ کیا ہے ۔واضح رہے کہ گزشتہ 5روز کے دوران مسلسل آٹے کی قیمت میں کمی آرہی ہے تاہم روٹی کی قیمت کنٹرول نہیں ہورہی جبکہ وزن کا بھی خیال نہیں رکھا جاتا۔

مزید پڑھیں:  24 اہم افراد کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی منظوری