نیپال میں طیارہ حادثے

نیپال میں طیارہ حادثے کاشکار،68 افراد ہلاک

ویب ڈیسک :نیپال میں ایک طیارہ حادثے کا شکار ہوگیا جس کے نتیجے میں 68افراد ہلاک ہوگئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ نیپال کے پوکھرا انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پیش آیا جہاں کھٹمنڈو سے آنے والا طیارہ لینڈنگ کے دوران حادثے کا شکار ہوا جس سے طیارے میں آگ لگ گئی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق طیارے میں68مسافر سوار تھے جس میں15غیر ملکی مسافر بھی تھے
جب کہ جہاز کے عملے کی تعداد 4 تھی۔طیارے کو حادثہ پیش آنے کے بعد ایئرپورٹ کو تمام پروازوں کے لیے بند کردیا گیا ہے جب کہ جائے حادثہ پر امدادی کارروائیاں جاری ہیں جس میں ریسکیو حکام نے اب تک 67 افراد کی لاشیں نکالے جانے کی تصدیق کی ہے۔ائیر پورٹ حکام کے مطابق طیارے میں 5 بھارتی، 4 روسی اور 2 جنوبی کورین باشندے سوار تھے جبکہ طیارے میں آسٹریلیا، فرانس، ارجنٹائن کا ایک ایک باشندہ تھا۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا کابینہ کا اہم اجلاس آج طلب، اہم امور پر بحث کی جائیگی