آئی جی پی خیبرپختونخوا

پولیس افسروں کی شہدا کے بچوں سے ملاقاتیں، رقت آمیزمناظر

ویب ڈیسک :آئی جی پی خیبرپختونخوا معظم جاہ انصاری نے تھانہ سربند حملے میں شہید ہونے والے پولیس افسر و جوانوں کی رہائش گاہوں پر گئے جہاں انہوں نے شہداء کے بچوں سے ملاقات کی، اس موقع پر رقت آمیز مناظردیکھنے کو ملے۔ شہداء کے بچے پھوٹ پھوٹ کر رو پڑے جنہیں آئی جی پی نے حوصلہ دیا۔ ان کے ہمراہ سی سی پی او پشاورمحمد اعجازخان اورایس ایس پی آپریشنز کاشف آفتاب عباسی بھی موجود تھے ۔انہوں نے شہداء ڈی ایس پی سردار حسین کی رہائش گاہ گاڑہ تاجک ، کانسٹیبل جہانزیب رہائش گاہ بڈھ بیرکگہ ولہ اور کانسٹیبل ارشاد کی رہائش گاہ متنی گئے
جہاں پر انہوں نے شہداء کے غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے ان کے بلند درجات کیلئے فاتحہ خوانی کی۔ آئی جی پی نے پولیس شہداء کے بچوں کو سینے سے لگایا اور ان سے دلی ہمدردی و شفقت کا اظہار کیا۔ اس موقع پر معظم جاہ انصاری نے کہا کہ آدھی رات کو انہوں نے شدید فائرنگ کی پرواہ نہ کرتے ہوئے پولیس ساتھیوں کی مدد کے لئے پولیس تھانہ پہنچنے کی کوشش کی جو دلیری اور بہادری کا ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس شہداء کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی، اس بزدلانہ واقعہ میں ملوث عناصر کو جلد بے نقاب کر کے قرار واقعی سزا دی جائے گی۔ پولیس شہداء کے ورثاء کیلئے شہید پیکج کے تحت تمام مراعات و بچوں کو مفت تعلیم بھی دی جائے گی۔

مزید دیکھیں :   پی ڈی ایم کو ضمنی انتخابات میں حصہ نہیں لینا چاہیے، فضل الرحمان