صوابی میں قتل

صوابی میں شادی شدہ خاتون گھر کے اندر قتل

ویب ڈیسک : صوابی کے موضع جلسئی میں سابقہ دشمنی کی بناء پر ایک خاتون کو گھر کے اندر قتل کر دیا گیا۔ ابراہیم ولد گل اکبر سکنہ جلسئی نے پولیس کو بتایا کہ کاشف علی اور راشد ساکنان یار حسین نے ان کے گھر میں داخل ہو کر ہمشیرہ زوجہ احمد علی پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر دم توڑ گئی۔ وجہ عناد یہ بیان کی گئی ہے کہ مقتولہ کے شوہر احمد علی نے ملزم راشد کی والدہ کو قتل کیا تھا۔ چھوٹا لاہور پولیس نے ایف آئی آر درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

مزید پڑھیں:  یوٹیلیٹی سٹورز پر وزیراعظم ریلیف پیکج جاری رکھنے کا فیصلہ