خیبرپختونخوا اسمبلی

خیبرپختونخوا اسمبلی آج ٹوٹےگی یانہیں؟ پی ٹی آئی قیادت تذبذب کاشکار

ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا اسمبلی توڑنے کے معاملے پر پی ٹی آئی قیادت تقسیم ہوگئی۔

صوبائی اسمبلی آج ٹوٹے گی یانہیں؟ پی ٹی آئی کی مرکزی اور صوبائی قیادت تذبذب کاشکار ہوگئی ہے۔ اسمبلی تحلیل کے معاملے پر چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اور صوبائی قیادت کے بیانات میں تضاد ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان، سابق وزیراعلیٰ پرویز خٹک اور صوبائی شوکت یوسفزئی اسمبلی آج توڑنے کے مخالف ہیں جبکہ عمران خان اسمبلی توڑنے کے حامی ہیں۔
سابق وزیراعلیٰ پرویز خٹک کا نے کہا کہ اسمبلی آج توڑی گئی تو الیکشن رمضان میں ہوگا، الیکشن عیدکے بعد ہونا چاہیے، دوری جانب پارٹی چیئرمین عمران خان کا مؤقف ہے کہ رمضان میں الیکشن ہوا تو بھی لوگ ووٹ کیلئے نکلیں گے۔

مزید پڑھیں:  پشاور میں قیمتی پتھروں کے کاروبار کیلئے جیمز پروسیسنگ اینڈ ایکسپورٹ سنٹر کے قیام کا فیصلہ