وکلا کا بائیکاٹ

خیبرپخونخوا کے وکلا کا لطیف آفریدی کےقتل کیخلاف آج عدالتی کارروائی کابائیکاٹ

ویب ڈیسک: سپریم کورٹ بارایسوسی ایشن کے سابق صدر اور قانون دان عبدالطیف آفریدی قتل کے خلاف صوبہ بھر کے وکلانے آج عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کیا ہے۔
خیبرپختونخوا بار کونسل اور پشاور ہائیکورٹ بار کی کال پر وکلا نے آج عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کیا ہوا ہے، صوبہ بھر کے وکلا آج عدالتوں میں پیش نہیں ہورہے۔ خیبرپختونخوا بار کونسل اور پشاور ہائیکورٹ بار نے لطیف آفریدی کے قتل واقعے پر3 روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔
وکلا کا کہنا ہے کہ سینئرقانون دان عبدالطیف آفریدی کےقتل پر وکلا میں تشویش پائی جاتی ہے واقعے کی اعلیٰ سطح تحقیقات کرکے ذمہ داروں کوقرار واقعی سزا دی جائے۔
واضح رہے گزشتہ روز پشاور ہائیکورٹ کی حدود بار روم میں سینئرقانون دان عبدالطیف آفریدی قاتلانہ حملے میں جاں بحق ہوئے تھے۔

مزید پڑھیں:  ثقافتی ورثہ کا عالمی دن آج منایا جا رہا ہے